عوامی مسائل

یاسین سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے لئے مناسب جگہ منتخب کر کے فوری طور پر سروے کا آغاز کیا جائے، راجہ عبدالصبور خان

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عبدالصبور خان نے کہا ہے کہ غذر انتظامیہ یاسین سب ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کرنے کے لیے فوری طورسروئے کا آغاز کرئے ۔غذر انتظامیہ ایک بندے کو خوش کرنے کے لیے فرمائشی جگے پر سب ڈویژنل ہیڈکوارٹربنانے کی کوشش کی تو حالت کی تمام ترزمہ داری غذر انتظامیہ پر عائدہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یاسین سب ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے حوالے سے یاسین کے چاروں حلقوں کے عوامی نمائندگان اور نمبردار ان علاقہ کے طرف سے قرارداد پہلے ہی غذر انتظامیہ کے علاوہ گلگت بلتستان انتظامیہ اور مختلف حکومتی ایجنسیوں کو پہنچایا دیا ہے ۔یاسین کی کل آبادی کا 75فی صد عوام اور علاقہ بالائی یاسین کے جانب ہے ۔موجودہ تحصیل آفس جو کہ قلعہ یاسین میں موجود ہے کا ایریا عوام یاسین کے لے کسی صورت قبول نہیں ہے ۔موجودہ تحصیل آفس ایک طرف مین روڑ سے بہت دور ہے تو دوسری جانب یاسین کے چارحلقوں میں سے تین حلقے بھی بالائی یاسین میں موجود ہے ۔

ہم نہیں چاہتے کہ استور کی طرح یاسین میں بھی سب ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے لیے عوام کے درمیان کوئی تنازعہ پیدا ہو ۔ہم غذر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ یاسین سب ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے لیے عوامی مشاورت اور یاسین کے ایک کونے سے دوسرئے کونے کی زمینی فاصلہ اور آبادی کا خیال رکھتے ہوئے کسی مناسب جگے پر ہیڈکوارٹربنائیں ۔فرمائشی طور پر ہیڈکوارٹربنانے کے صورت میں حالت کے زمدار انتظامیہ پر عائدہوگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button