خبریں

شگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان احمد علی کا اعزاز

سکردو ( رجب علی قمر )ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیر ہے ساقی،گلگت بلتستان کا اعزاز ، ریسکیو 1122 سے منسلک سکردو کے پھرتیلے نوجوان احمد علی نے لاہور اکیڈمی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے لاہور ریسکیو ٹریننگ اکیڈمی میں ہونے والے تربیتی مظاہرے میں گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر سے تعلق 107 کیڈٹس نے حصہ لیا جن میں گلگت بلتستان کے علاقے ضلع شگر سے تعلق احمد علی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو کے6 سے زائد شعبوں میں نمایاں کارکردگی میں بیسٹ ان فزیکل کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے اس موقع پر ر یسکیو اکیڈمی لاہور میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں وزیر صنعت وتجارت پنجاب علاوہ دین اور وزیر قانون گلگت بلتستان اورنگزیب ایڈوکیٹ نے شرکت کیں تقریب میں باہمت نوجوان احمد علی شگری کو شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا گلگت بلتستان کے سیاسی ،سماجی اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے خطے سے تعلق جری نوجوان کی کارکردگی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکبادی دی ہے یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں بہتر اور مناسب سہولیات میسر نہ ہونے کے باوجود احمد علی جیسے باہمت نوجوان کی کہنہ مشق کارکردگی خطے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی باصلاحیت ہونے اور کسی بھی مشکل مرحلے کو عبور کرنے کی زندہ صلاحیتوں کا مالک ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button