اہم ترینخبریں

گانچھےمیں شدید سردی، سرکاری سکولوں میں تا حال ہیٹنگ کا انتظام نہ ہو سکا

گانچھے (محمد علی عالم ) محکمہ تعلیم کی لاپرواہی، سکولوں میں بچوں کے لیئے شدید سردی کے باوجود تاحال ہیٹنگ کا انتظام نہ ہو سکا ۔

تفصیلات کے مطابق گانچھے میں سردی کی شدت عروج پر پہنچ گیا ہے تاہم سرکاری سکولوں میں ہیٹنگ کا انتظام نہ ہونے سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بچے ٹھٹھرتے سردی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سکولوں میں ہیٹنگ کا بندوبست نہ ہونے سے بچے بیمار ہونے لگے۔ سرکاری رول کے مطابق پندرہ نومبر سے سرکاری اداروں میں اندھن فراہم کر دی جاتی ہے مگر سکولوں میں ابھی تک ہیٹنگ کا انتظام نہ کر سکے۔

خپلو شہر اور گرد ونواح میں سردی منفی پانچ جبکہ بالائی علاقوں میں منفی دس تک جا پہنچی ہے۔ سرکاری سکولوں میں تاحال ہیٹنگ کا انتظام نہ ہونے کے حوالے سے محکمہ تعلیم گانچھے کے نائب ناظم بوا حمید سے انکے سرکاری موبائل نمبر پر رابطہ کرنے کے لئے کال کرنے کے باوجود رابطہ نہ ہو سکی ۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان اسمبلی میں پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم شرین اختر سے بھی متعدد بار رابطہ کیا مگر اس نے بھی کال اٹینڈ نہیں کیا۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سرکاری سکول میں پڑھانے والے اساتذہ نے بتایا کہ ہیٹنگ فراہم نہ کرنے کے باعث بچوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

سرکاری سکول میں زیر تعلیم انور علی اور نرگس فاطمہ نے بتایا کہ سکولوں میں ہیٹنگ کا نظام نہ ہونے سے ہمیں پڑھائی میں دشواری کا سامنا ہے، کچھ دنوں بعد سالانہ امتحان ہونے کو ہے لیکن ہمیں امتحان کی تیاری میں مشکلات ہو رہی ہے۔ ہیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کلاس رومز سے باہر رکھتے ہیں اور موسم خراب ہونے سے ہمیں مزید سردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button