عوامی مسائل

چھلتر نگر: فایا چشمے کا صاف پانی گھروں تک نہیں‌پہنچ پایا

نگر ( اقبال راجوا) رمضان المبارک نے در پہ دستک دی ،بیماریوں میں روزانہ اضافہ بھی ہو نے لگا لیکن فایا صاف چشمے کا پانی ابھی تک عوام کے گھروں میں نہیں پہنچا،عوام کاپارہ ہائی ہونے لگا عوام نے متعلقہ محکوں کے اہلکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں فایا چشمے سے صاف پانی فراہم کیا جائے نالے کا پانی ہمیں نہیں پینا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی مہینوں سے نگر ٹاؤن ایریاء میں صاف پانی نہ ہونیکے سبب عوام میں بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ۔میڈیا نمائندوں کو ٹاؤن ایریاء کا جو بھی بندہ ملتا ہے سب سے پہلے سوال یہی کرتا ہے کہ فایا چشمے کے صاف پانی کا مسئلہ کب تک حل ہو جائے گا اس سلسلے میں احتجاج کرا ہوگا۔ دوسری طرف امام جمعہ ولجماعت شینبر چھلت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہرکام حکومت کے کاندھوں پر نہ چھوڑا جائے بعض انتہائی اہم کام خود عوام بھی جاکر کر لیا کر یں۔فایا چشمے کا صاف پانی لانے کے لئے عوام کو خود فایا چشمے کا سر بند جانا چاہیئے حکومت کا انتظار کئے بغیر خود کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہمیں ہی اقدامات کرنا ہونگے ۔ مرکزی انجمن امامیہ کے کابینہ کی تشکیل کے بعد مرکزی کابینہ بھی اسی صورتحال پر پریشان دکھائی دیتی ہے۔ مرکزی انجمن امامیہ شینبرکے ممبران مجلس عمومی اس سلسلے میں یہ موقف اختیار کر رہی ہے کہ فایا چشمے کے صاف پانی کی بندش سے علاقے میں ایک بار پھر بیماریوں نے سر اٹھانا شروع کیا ہے اس لئے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کے لئے محکمہ سمیت عوام اپنے تئیں بھی صاف پانی کے حصول کی سخت کوشش کریگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button