ثقافت

اسلام آباد: چترال یوتھ فورم نے چترال اور گلگت کے نوجوانوں اور ملازمت پیشہ افراد کے لئے تین روزہ سپرنگ بلوسم فیسٹیول کا انعقاد کیا

اسلام آباد ( امیر نیاب) چترال یوتھ فورم نے اسلام اباد میں مقیم چترال اور گلگت کے نوجوانون اور سینیر پروفیشنلز کے لیے سہ روزہ سپرینگ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ اس فیسٹیول کا مقصد اسلام اباد میں مقیم چترال اور گلگت بلتستان کے لوگون کے درمیان کھیلوں کے ذریعے جسمانی، سماجی ترقی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ آپس میں صدیوں پرانے امن ثقافت کو برقرار رکھنا اور فروغ دینا تھا۔ اور ساتھ ساتھ چترال کے سینیر پیشہ وار لوگون اور نوجوانوں کے درمیان رابطہ اور تعلقات کا راستہ ہموار کرنا تھا۔

اس سپورٹس فیسٹیول میں چترال اور گلگت کے نوجوانوں اور مرد و خواتین پروفیشنلز  نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس ایونٹ میں فٹسال، وولی بال، بیڈ منٹن اور کریم بورڈ کے مقابلوں میں مرد اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ ایونٹ کے اختتا می تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی میر اسلام اباد سید ذیشان نقوی کے علاوہ صدر یوتھ وینگ پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام اباد کے علاوہ مسلم لیگ چترال کے صدر نوید چغتایی نے بھی شرکت کی۔ چترال یوتھ فورم کے صدر اصف علی تاج ، اڈویزری بورڈ ممبر معراج علی جان، جنرل سیکریٹری چترال یوتھ فورم امیر نیاب، لیڈ ایجوکیشن نظار علی، ممبرز کلثوم سلطان اور صبرینہ کرم نے مہمانون کا استقبال کیا۔ چترال یوتھ فورم کی جانب سے نوید بیگ لیڈ سپورٹس نے مہمانون کو خوش امدید کہا ۔اور ساتھ ہی چترال یوتھ فورم اور سپورٹس فسٹیول کے بارے میں مہمانون کو بریفینگ دی۔تینون مہمانون نے اپنے خطاب میں چترال یوتھ فورم کے صحت مندانہ پروگرام کے انعقاد کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

آخر میں چترال یوتھ فورم کے ایڈوائزری بورڈ ممبر ، پاکستان تحریک انصاف چترال کے جنرل سیکریٹری اصرار صبور نے چترال یوتھ فورم کی جانب سے تمام مہمانون اور فیسٹیول کے شراکا کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button