سیاست

وزیر اعلی نے گوہر آباد دیامر کے مکینوں کا دل جیت لیا ہے، عمائدین کا گگلت میں‌پریس کانفرنس

گلگت(سٹاف رپورٹر)عمائدین تحصیل گوہر آباد دیامر جن میں حنیف الرحمان، نورلحق ، فرید اللہ ایدو کیٹ ، مولانا مجاہد، ملک سردار عالم اور تنویر الحق سمیت دیگر شامل تھے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت دیامر میں تعلیم ، صحت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں اربو ں روپے خرج کررہی ہے ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد دیامر پورے گلگت بلتستان میں ایک مثالی خطہ بن جائے گا۔ ماضی میں گلگت بلتستان کوتعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں میں نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے یہاں پر عوام کو گھمبیر مسائل کا سامنا تھا مگر گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد دیامر کو خصوصی توجہ دی گئیں جس کی وجہ سے آج یہاں پر تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اور13ارب کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ دیامر کو سازش کے تحت بدنام کیا جاتا رہا اور سیاسی شعور کی بیداری ماضی میں منجمد رہی اور یہ ضلع اپنوں و غیروں کی چہرہ دستیوں کا شکار رہا اور بد قسمتی سے خواتین کے حوالے سے اس ضلع کا خارجی تاثر انتہائی منفی انداز میں پیش کیا جاتا رہا حالانکہ حقائق اس کے بر عکس تھے ۔دیامر کی تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتے سیاسی شعور کی بیداریاور منفی رویوں کے خاتمے کا آغاز ہو آج آزاد سوچ اور مکالمے کی فضاء پروان چڑ رہی ہے یہاں کے عوام نے ذات پات اور رنگ ونسل کے بتوں کو پاش پاش کرتے ہوئے سیاسی اور جماعتی بنیادوں پر جلسے منعقد ہورہے ہیں جس کی نظیر دیامر کی تاریخ میں نہیں ملتی وزیر علیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے گزشتہ دور دیامر بلخصوص حلقہ ون گوہر آباد انتہائی کامیاب رہا اس سلسلے میں عوامی مسائل کے حل کے لئے نئے میگا منصوبوں کے اعلانات سیاسی تاریخ میں اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی عشروں سے دیامر بلخصوص حلقہ ون حکومتی عدم توجہی کا شکار رہا اور ماضی کی حکومتوں نے اس علاقے کی زبوں حالی کی جانب ایک نظر مڑکر نہیں دیکھا۔ جب سے مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی ہے تب سے اس علاقے میں تعمیر وترقی کے نئے باب میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰ کے دورے دیامرکے موقعے پر خصوصی دلچسپی سے گونر فارم کے مقام پر مسلم لیگ ن کے تاریخی عوامی جلسے میں کروڑوں روپے مالیت کے درجنوں منصوبوں کا اعلان ہو جس پر ہم وزیر اعلیٰ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کیا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے گوہر آباد کو تحصیل کا درجہ دیتے ہوئے کیڈیٹ سکول، تیس بیڈ گونر فارم ہسپتال ، گوہر آباد، دڈن آرسی سی پل ، لیچرپل، اور اخوت برانچ قائم کرنے کا اعلان کرکے یہاں کے عوام کے دل چیت لیں ہیں۔جس پر عوام ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button