خبریں
گرلز ہائی سکول گنش ہنزہ میں محکمہ ماہی پروری کے زیر انتظام نمائش منعقد
ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) مجھے نہایت خوشی ہے کہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گنش نے تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ علی اصغر ۔۔ ہنزہ میں محکمہ فشریز کی مدد سے زیادہ سے زیادہ فش فارمز بنائیں آپ کے پاس دریائے ہنزہ کی شکل میں آبی زخیرہ موجود ہے اس سے فائیدہ لینے کی ضرورت ہے فش فارمز بنانے سے کمیونٹی کو فائیدہ ملے گا اس سے روز گار کے مواقعے ملیں گے آپ کی آمدنی بڑھے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ علی اصغر نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گنش میں محکمہ فشریز کی جانب سے نمائشی فش فارم کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے اُنہوں نے کہاکہ سیزن میں ٹورسٹ کا فُلو سب سے زیادہ ہنزہ کی طرف ہے آپ سپیشل فش سنٹرز قائم کرکے روزگار کماسکتے ہیں آپ کی کمیونٹی باشعور ہے ۔ مچھلیوں کی افزائش نسل کے بارے میں شعور آگاہی ہیں ۔اُنہوں نے گنش کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ ایونٹ ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس منعقد ہوا جس میں گنش کمیونٹی کی جانب سے سائیکلسٹ مہمانوں کا جو شاندار استقبال کیا گیا گنش کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور گوجال میں سکول کی جانب سے شریک فی میل سائیکلسٹ کوبھی مبارک باد دیتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی سپورٹس سرگر میوں میں حصہ لیتے رہیں گے ۔
اُنہوں نے سکول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے نہایت خوشی ہوئی کہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گنش نے تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔ میں نے ہنزہ میں پہلی بار ایسا شاندار سکول دیکھا ہے ۔ میں بحثیت ضلعی ہیڈ سکول کے اساتذہ اور کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ اسٹوڈنٹس کو معاشرے کا اہم فرد بنانے میں اساتذہ کا اہم رُول ہوتا ہے مجھے اُمید ہے کہ آئندہ بھی ایسے ہی محنت اور لگن سے ان سپوت کو بھی ایسا مقام فراہم کریں گے جس پر معاشرہ فخر کرے۔سکول کا مکمل وزٹ کرنے کے بعد آپ لوگوں کی کارکردگی سے میں مطمئن ہوکر سکول کیلئے 20ہزار روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ تعلیمی لحاظ سے ہنزہ پورا پاکستان میں مشہور ہے دُور جدید میں کوالٹی ایجوکیشن نہایت اہمیت کا حامل ہے لہذا اسٹوڈنٹس کو کوالٹی ایجوکیشن دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان کا مستقبل روشن ہوسکیں ۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے سکول میں موجود فش فارم میں مچھلیاں ڈال کر افتتاح کیا ۔ افتتاح کے موقعے پر سکول اساتذہ ، سکول منجمنٹ کمیٹی ، محکمہ فشریز کے زمہ داروں سمیت عمائدین نے شرکت کی ۔ اجلا س کے آخر میں اسٹنٹ ڈائریکٹرفشریز عنایت نے پروگرام میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔