صحت

شگر کو کلین اور گرین بنانے کے لئے تمام اقدامات اُٹھائیں‌گے، ڈی ایچ او ڈاکٹر سید صادق

شگر(عابدشگری) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت شگر ضلع شگر کو کلین اینڈ گرین رکھنے کیلئے ہرقسم کیاقدامات کیلئے تیار ہیں۔ اور اس کیلئے بھرپور حصہ لینگے۔ضلع کی خوبصورتی ملک کی خوبصورتی ہے،محکمہ صحت شگر کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا جسکی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ ،میڈکل آفیسر ڈاکٹر وزیر غلام حسین ،لیڈی میڈکل آفیسر ڈاکٹر فائزہ نے کی۔ واک میں محکمہ صحت شگر کے پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت ۔واک آرایچ سی شگر سے شروع ہوا اور واپس یہی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پاکستان ہم سب کا عزم ہے۔لہذا محکمہ صحت شگر نے سب سے پہلے اس کی پہل کی۔ہم سب کو اپنے ملک اور اپنے علاقے کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کیلئے صفائی سترائی سے رکھنا فرض ہے اور یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔محکمہ صحت شگر کے تمام ذمہ داران اور اہلکار آج سے آر ایچ سی سمیت تمام متعلقہ جگوں کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے۔اور وزیر اعظم کا کلین اینڈ گرین پاکستان سکیم میں بھرپور حصہ لیں گے۔ جبکہ موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی شگر میں گرینری کیلئے بھر اقدامات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ پاکستاں اور ضلع شگر کو صفا ستھرا رکھنا سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ لہذا ہر ایک کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button