چھ بچوں‌کی ماں‌نے مبینہ طور پر دریائے اشکومن میں کود کر خودکشی کر لی

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ چھ بچوں کی ماں نے دریائے اشکومن میں کود کر خودکشی کرلی،فوری طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے نعش قبضے میں لے کر بغرض پوسٹمارٹم سول ہسپتال چٹورکھنڈ پہنچایا۔

گاؤں کوچدہ سے تعلق رکھنے والی چھ بچوں کی ماں مسمات (ن) نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر دریائے اشکومن میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،واقعے کا معلوم ہونے پر مقامی افراد نے تلاش کے بعد کوچدہ کے مقام پر ہی دریا کے کنارے سے نعش برآمد کرلی۔

پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال چٹورکھنڈ منتقل کردیا لیکن ہسپتال میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ سے ڈاکٹر بلوایا گیا۔

پولیس تھانہ چٹورکھنڈنے 174کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments