خبریں

عطا آباد سپل وے پر دو میگا واٹ پاور منصوبے کے لئے فنڈز کی بندش کی خبر غلط ہے، ایگزیکٹیو انجینئر شیرباز خان

ہنزہ (اجلال حسین) ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات ہنزہ شرباز خان نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بغیر تصدیق خبریں چلائے جا رہے ہیں کہ عطاآباد سپل وے پر دو میگاواٹ بجلی منصوبے کیلئے فنڈز روک دیا گیا ہے جو کہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں بجلی کی بڑھتی ہوئی شدید بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے عطاآباد سپل وے پر وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری نے دو میگاواٹ بجلی گھر کے لئے خصوصی دلچسپی لی ہے جس محکمہ برقیات ہنزہ اور گلگت بلتستان نے پی سی ون اور فیزبلٹی رپورٹ کو فانل کرتے ہوئے گلگت بلتستان ا علیٰ سطح فورم ڈی ڈبلیو پی میں منظوری کے لئے ارسال کیا گیا ہے انشااللہ آئندہ ہونے والی ڈی ڈبلیو پی فورم میں عطاآباد دو میگاواٹ کے منصوبے کی منظوری کے بعد رواں سال ہی اس منصوبے پر کام کر دیا جائے گا اور بہت جلد اس منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ 32میگاواٹ عطاآباد کو بھی وفاقی حکومت نے خارج نہیں کر دیا بلکہ اعلیٰ سط ح ذرایع کے مطابق اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے فنڈز کی فراہمی کے بعد کام ہو جائیگا جس کے لئے محکمہ برقیات گلگت بلتستان کی جانب سے جو بھی درکار لاوزمات تھے مکمل کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارضی بنیادوں پر پھسو بٹورہ منصوبے پر کام کے آغاز کے ساتھ مایون 8سو کلو واٹ رواں سال اپریل کے بعد ٹی جی سیٹ کو انسٹال کرتے ہوئے جون سے جولائی کے درمیان عوام کو بجلی کی فراہمی بنانے کے لئے کام کیا جا رہا ہیں مکمل کر لیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button