کھیل

گرچہ گوجال میں‌مارش آرٹس سپورٹس گالا اختتام پذیر

ہنزہ (بیورورپورٹ)گوجال گرچہ میں مارشل آرٹ سپورٹس گالا کا فائنل اختتام پذیر ۔ مارشل آرٹ کے اختتامی پروگرام میں علاقے کے معززین ،خواتین اور میل اور فی میل کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی گوجال کے سماجی و سیاسی شخصیت ریشم بیگ اور میر محفل اعلیٰ نمبردار محمد سفیر تھے ۔ جنہوں نے مارشل آرٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیزاور میڈلز تقسیم کئیں ۔ اور مارشل آرٹ کے پروگرام کے انعقاد پر علاقے کے معززین نے گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ اور صدر جوڈو گلگت بلتستان مشتاق حسین کا بھی تہہ دل سے شکریہ اداکیا ۔ علاقے کے معززین اور مارشل آرٹ کے بانی اُستاد حیدر طائی نے گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ اور ڈائریکٹر حسین علی سے من گھڑت خبروں کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ خبریں بے بنیاد ہے اور ہم ڈائریکٹر حسین علی کا شکریہ کرتے ہیں کہ اُنہوں نے گوجال کو ہمیشہ سے آگے لانے کی کوشش کی ہے اور ہم سکریٹری ٹوریزم وقار علی خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے انشاء اللہ ہم بھرپور کوشش کرکے تمام سپورٹس میں میل ، فی میل کھلاڑیوں کو گلگت بلتستان کی نمائندگی کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button