عوامی مسائل

ڈپٹی کمشنر نگر نے چھلت میں‌بازاروں‌کا معائنہ کیا، دکان بروقت نہ کھولنے پر یوٹیلیٹی سٹور کے سیلز مین کا تبادلہ

نگر( اقبال راجوا) ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہ رخ چیمہ اور سٹی مجسٹریٹ نگر نثار احمد کا لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ مین ٹاؤن نگر چھلت کے مختلف بازاروں کا معائینہ اور یوٹیلیٹی سٹور پر چھاپہ،یوٹیلیٹی سٹور دن دس بجے تک بند رہنے پر ڈپٹی کمشنر نگر کا شدید برہمی کا اظہار،یوٹیلیٹی سٹور کے سیلز مین کا تبادلے کا اعلان ، ڈپٹی کمشنر نگر نے مارکیٹ میں قصائی کی عدم موجودگی پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار ،تین دنوں میں قصائی سسٹم جاری ہونے کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہرخ چیمہ اور سٹی مجسٹریت نگر نثار احمد کے ہمراہ آج میں نگر کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کا دورہ کیا اور فدا پلازہ راجہ بازار میں موجود یوٹیلیٹی سٹور کی صورتحال معلوم کرنے سمیت دیگر مارکیٹوں میں روزہ داروں کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کا جائزہ لینے کے لئے چھاپہ مار کاروائی کی ۔ علاقے کی مین مارکیٹ مین قصائی نظام کئی ماہ سے بند ہونے سے روزہ داروں کو مشکلات درپیش ہیں ان کی مشکلات ختم کرنے اور عوام علاقہ کو مناسب قیمتوں پر موزوں صحت اشیاء کورد ونوش کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ یوٹیلیٹی سٹور بند ہونیکا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس بجنے لگے ہیں لیکن ابھی تک یوٹیلیٹی سٹور کھلا نہیں ہے جبکہ قصائی علاقے میں قصائی نہ ہونے کے سبب رمضان المبارک میں روزہ داروں کو گوشت کی دستیابی بھی نہیں ہو رہی ہے ۔ انہوں نے عوام الناس کو یقین دلایا ہے کہ اگلے تین دنوں کے اندر ٹاؤن ایریاء کی مین مارکیٹ میں قصائی نضام قائم ہونے کے ساتھ بازاروں میں بھی عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے خور د ونوش دستیاب ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button