خبریںعوامی مسائل

غذر: تحصیل پونیال اور اشکومن میں پرائس کنٹرول کمیٹی عوام کو ریلف دینے میں ناکام

غذر(رپورٹر) غذر کی تحصیل پونیال اور اشکومن میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا وجود ختم ہوکر رہ گیا ہے اور متلعقہ حکام صرف دفتروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ دکاندار اپنی مرضی کےمالک بنے ہوئے ہیں۔ اشیاء خوردنی کی من مانی قیمتیں وصول کی جاتی ہے تو دوسری طرف زائد المیاد اشیاء کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کی خاموشی سے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور لوٹ مار کرنے والوں کو کوئی لگام دینے والا نہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں بھی دکاندار اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں۔ کسی بھی دکان میں ایک ریٹ مقرر نہیں ہے جبکہ سبزی والوں کی اپنی من مانیاں ہیں۔ عوام ان کی مرضی کے مطابق ریٹ پر سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں ۔

غذر کی تحصیل پونیال اور اشکومن کے درجنوں دکانوں میں پیڑول اور ڈیزل کھلے عام فروخت ہورہا ہے اور دکانداروں کے لئے یہ ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔ غذر ایک ایسا ڈسٹرکٹ ہے جہاں نہ تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے لوگوں کو فائدہ ملا اور نہ ہی گیس میں کوئی ریلف دی گئی۔

غذر کے بالائی علاقوں میں گیس اب بھی دو سو دس روپے کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی جبکہ غذر کی چاروں تحصیلوں میں پٹرول پمپس میں پیٹرول اور ڈیزل کا اتنا سٹاک نہیں ہے جتنا سٹاک بلیک میں کاروبار کرنے والے افراد نے کیا ہے اور وہاں کھلے عام پٹرول ایک سونوے اور ڈیزل ایک سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے مگر غذر کی انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے اور لوٹ مار کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button