صحت

دیامر ڈویژن ہیلتھ ڈائریکٹریٹ فعال نہ ہوسکا

چلاس (بیوروچیف) دیامر ڈویژن ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کا دفتر ایک سال گزرنے کے باوجود نہیں کھل سکا، دفتر کے لیے آنے والے فنڈز اور ڈایریکٹریٹ آفس کی پوسٹیں ابھی تک مشتہر نہیں کی گیں ہیں، دفتر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

چلاس DHQ ہسپتال اور ڈویژون صحت ڈایریکڑیٹ کو الگ کیاجاے کیونکہ ایک ہی آفیسر کو دو اہم شبعوں کا چارج حوالے ہونے کی وجہ سے دونوں ادارے شدید متاثر ہیں ابھی تک دیامر ڈویژن صحت ڈایریکٹریٹ کا دفتر قاہم نہ ہونا سراسر اس ایریاز سے زیادتی ہے فنڈز اور آسامیوں کے حوالے سے عوام میں شدید بے چینی پای جاتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سنیر راہنما شاہ ناصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈسٹرکٹ ہپستال اور ڈایریکٹریٹ کے تمام فنڈز کی نیب کے زریعے چھان بین کی جاے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button