سیاست

وزیر اعلی نے ملک کے مختلف شہروں‌میں غیر قانونی جائیدادیں بنائی ہیں، جلد ثبوت سامنے لائیں‌گے، فتح اللہ خان رہنما تحریک انصاف

گلگت (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف تمام ثبوت اکھٹے ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر پاکستان کے کس کس شہر میں جائیداد بنائی ہے چند روز میں وزیر اعلیٰ کا تمام کالا دھن ثبوتوں کے ساتھ عوام کے سامنے لاینگے اور کرپٹ وزیر اعلیٰ کو سزا دلانے کے لیے ہر فورم پر جاینگے، آئینی پیکج 2018 ایک لولی پاپ ہے، جی بی کے عوام کو اس پیکج میں کوئی آئینی حیثیت نہیں دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف اقتدارِ میں آکر جی بی کو مکمل آئینی حقوق دیگی۔

ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری تحریک انصاف گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے اتوار کے روز گلگت پریس کلب میں تحریک انصاف میں شمولیتی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کرپشن کا بازارِ گرم کر رکھا ہے انہوں نے کرپشن کے ذریعے پاکستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں جائیداد بنائی ہے وزیر اعلیٰ نے اپنے حلقے میں بھی رشتہ داروں اور مخصوص لوگوں کو نواز رہے ہیں ان کے رشتہ دار 3 سالوں میں ہی 9 سکیل سے 18 سکیل تک پہنچ گئے ہے وزیر اعلیٰ کے تمام کرپشن کو ثبوت کے ساتھ چند دنوں میں بے نقاب کرینگے۔

انہوں نے 2018 کے مجوزہ آڈر کے حوالے سے کہا کہ اس پیکج کے تحت جی بی کے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہیں جب تک ہمیں مکمل ائینی۔حقوق نہیں ملتے تمام پیکجز کو مسترد کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی وثیرن کے باعث یوتھ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ہم نے مورثی سیاست کا خاتمہ کیا ہے۔

گلگت بلتستان کے معروف سیاسی وسماجی اورعوامی ایکشن کمیٹی کے دیرینہ کارکن امیتاز گلگتی ، لیاقت کشفی اور یوتھ کی بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف میں شمال ہو گئے ۔ اتوار کے روز گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران امیتاز گلگتی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف فتح اللہ خان ، اظہارہنزائی اور دیگر نے نئے شامل ہو نے والے کارکنوں کو پارٹی پرچم پہنائے۔پارٹی میں شامل ہونے والے کارکن امیتاز گلگتی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جہوری پارٹی ہے ۔ عمران کے وثیرن کے مطابق پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔انشاللہ گلگت بلتستان کے کونے کونے سے لوگ اور خاص کر یوتھ کو دعوت دیں گے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button