خبریں

نیب فی الفور گلگت سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کی عمارت خالی کرے، سید ارشاد حسین کاظمی

گلگت (پ ر) سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے ہاسٹل کو نیب سے فوری طور پر خالی کروایا جائے۔ ہاسٹل کی بلڈنگ پر علاقے کے معذور بچوں کا حق ہے، سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کی موجودہ بلڈنگ بشمول ہاسٹل وفاقی حکومت نے اس وقت تعمیر کروایا تھا جب منسٹری آف سوشل ویلفیئر اینڈ سپیشل ایجوکیشن وفاق کے ماتحت تھی جسے بعد ازاں آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کے حوالے کر دیا گیا، صوبائی حکومت کے زیر انتظام آنے کے بعد موجودہ صوبائی حکومت نے علاقے کے معذور بچوں کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کمپلیکس کے ہاسٹل کو آپریشنل کرنے کے بجائے کچھ عرصے قبل ہاسٹل کی بلڈنگ قومی احتساب بیورو نیب کے حوالے کر دیا۔ صوبائی حکومت کے اس غیر دانشمندانہ اور ظالمانہ فیصلے کے نتیجے میں علاقے کے سینکڑوں معذور بچوں کا حصول تعلیم کا سہانا خواب چکنا چور ہوگیا، اور وہ موجودہ صوبائی حکومت کے اس غیر ذمہ دارانہ فیصلے کے خلاف آج بھی سراپا احتجاج ہیں۔

واضع رہے کہ پورے گلگت بلتستان میں خصوصی بچوں کی تعلیم کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث آج بھی علاقے کے 99 فیصد معذور بچے حصول تعلیم کے اپنے بنیادی انسانی حق سے محروم ہیں، سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت کی انتظامیہ محدود وسائل کے باعث گلگت شہر اور اس کے مضافات تک ہی خصوصی بچوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہی ہے ادارے کا ہاسٹل آپریشنل کیا جاتا تو آج نہ صرف ضلع گلگت بلکہ دیگر اضلاع کے خصوصی بچے بھی یہاں رہائش پذیر ہو کر حصول تعلیم کے سلسلے کو آگے بڑھا پاتے, اس وقت گلگت بلتستان کے درجنوں معصوم خصوصی بچے صوبائی حکومت کی بیحسی کے باعث ملک کے دیگر شہروں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لہذا نیب کے آفس کو کہی اور منتقل کر کے ہاسٹل کی موجودہ بلڈنگ کو علاقے کے خصوصی بچوں کی رہائش کے لئے فوری طور پر کھولا جائے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button