خبریں

یاسین میں نابالغ شکاریوں‌نے فاختوں کی نسل کشی شروع کردی

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ وائلڈلائف کی غفلت سے دنیامیں امن کی علامت کے طور پر پہچانے رکھنے والے پرندے فاختوں کا قتل عام جاری۔ ظالم شکاریوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بغیرکسی خوف وخطرکے سرعام مہاجرپرندوں کو بندق کے نوک پر رکھا ہوا ہے۔

یاسین کے مختلف علاقوں میں نوعمربچے بھی فاختوں کے شکارکے لیے بندوق لیکر گھوتے پھرتے نظرآتے ہیں ۔بچوں کے ہاتھوں میں بندق سے ایک طرف مہمان پرندوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے تو دوسرئے جانب کسی بھی وقت نوعمربچوں کے ہاتھوں موجودبندق سے کوئی بھی انسانی سانحہ ہوسکتاہے ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرغذر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع غذر اور خاص کر سب ڈویژن یاسین کے اندار مہاجرپرندوں کی نسل کو بچانے اور نوعمرلڑکوں کے ہاتھوں سے بندوق اٹھانے کے لیے دفعہ 144 لگاکرہرقسم کے شکار پرپاندی عائدکیاجائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button