اہم ترینخبریں

نیٹکو کو پہلی سہ ماہی میں 12ملین کا مجموعی منافع حاصل

گلگت (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ ،وزارت کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان کے مکمل تعاون اور نیٹکو بورڈ کی نگرانی میں مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی کے 43ملین خسارے کو منافع میں تبدیل کرتے ہوئے مالی سال 2018-19 کی پہلی سہ ماہی میں نیٹکو نے 12ملین کا مجموعی منافع حاصل کیا ہے ۔ نیٹکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے ادارے میں جاری اصطلاحات کو مزید مستحکم کرنے کا عہد کیا اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا ۔

نیٹکو سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہےکہ نیٹکو مجموعی بحران سے باہر آگیا ہے۔ ۔گلگت بلتستان کے اس قومی اثاثے کو مزید ترقی سے ہمکنار کرنے کے حوالے سے طویل المدتی اورمختصر المدتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ان منصوبوں کی تکمیل سے ادارہ مستحکم ہوگا ۔ نیٹکو میں جاری اصطلاحات میں کمپیوٹرائزڈ آن لائن بکنک نظام متعارف کرایا گیا ہے جس سے آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام کو سہولیات بھی فراہم ہو رہی ہیں۔ادارے کے کارگو اور مسافر بیڑے کی نگرانی و مرمت کی مد میں غیر ضروری اور بے جا اخراجات پر قابو پانے کے لئے سالانہ بنیادوں پر شفاف ٹینڈر کے نظام کو متعارف کرایا گیا ہے ۔گندم کی بروقت ترسیل میں مکمل شفافیت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹکو کارگو سیکشن کو بھی آن لائن کیا جارہا ہے جس سے اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹکو سٹورز اور نیٹکو فیلنگ اسٹیشنز میں بھی اصطلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔نیٹکوکی مسافر سروس کو بہتر بنانے کے لئے نئی اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بسوں کو ادارے کے پسنجر سروس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

دریں اثنا ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس امر پر نیٹکو انتظامیہ اورملازمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے 15کارگو ڈرائیورز کو ان کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پر نقد انعام اور اسی طرح13کارگو ڈرائیوروں کو اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے میں کارکردگی کی بنیاد پر مراعات کا باقاعدہ نظام متعارف کرانے کی پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کا باضابطہ نفاذ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد ہو گا۔

نیٹکو انتظامیہ اس تاریخی کارکردگی پر وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ اور وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور نیٹکو بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ کے فضل سے نیٹکو ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔انشااللہ نیٹکو بورڈ اور ملازمین کے تعاون سے جلد ہی ادارے کو منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button