عوامی مسائل

غذر میں‌دس روپے کا اسٹام ڈیڑھ سو میں ملنے لگا

غذر(بیورو رپورٹ)غذر میں اسٹام فروشوں کی من مانیاں عروج پہنچ گئی۔دس روپے کا اسٹام ڈیڑھ سو روپے میں بکنے لگا بیشتر افراد نے بغیر رجسٹریشن کے اسٹام نویسی کا کام شروع کر دیا اناڑی عرائض نویس عوام کے لئے وبال جان بننے کے ساتھ ساتھ عوام کو لوٹنے میں مصروف ضلعی انتظامیہ نے ایسے غیر قانونی کام کرنے والے افراد کے خلاف انکھیں بند کر لی ۔عوام نے ضلعی انتظامیہ سے جعلی اور مہنگے فروش اسٹام فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کر دیا واضح رہے کہ غذر کے بے لگام اسٹام فروش عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں بیشتر اسٹام فروش اور عرائض نویسوں کے پاس انتظامیہ کا اجازت نامہ تک موجود نہیں ایسے اناڑی عرائض نویس بنا رجسٹریشن کے پانچ اور دس روپے کے اسٹام پر دو سطور لکھ کر عوام سے سینکڑوں روپے بٹور رہے ہیں اگر فوری طورپر ایسے اناڑی اور غیر رجسٹرڈ عرائض نویسوں اور اسٹام فروشوں کے خلاف قانونیکاروائی نہیں لائی گئی تو یہ عوام کے لئے وبال جان بن سکتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button