رمنجی چپورسن میںزیر تعمیر رابطہ سڑک سے فردِ واحد کو فائدہ پہنچ رہا ہے، عمائدین
ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) چیپورسن کے گاوں رمینجی میں بننے والی رابطہ سڑک سے عوام کی بجائے فرد واحد کو رابطہ پہنچ رہا ہے۔ بااثر ٹھیکیدار نے سڑک کا نقشہ بدل کر اپنی زمین کی طرف موڑ دیا ہے۔
رمینجی سے تعلق رکھنے والے عوام کے نمائندہ وفد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین سو سے زائدآبادی رمینجی جوکہ ہنزہ کے دور افتادہ علاقہ چیپرسن کے گاوں ہے میں عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے لیکن حکمران اور انتظامیہ اس سے بے خبر ہے۔ 20لاکھ سے زائد لاگت سے زیر تعمیر لنک روڈ سے پورے عوام کو فائدہ ملنا چاہیے مگر ایسا نہیں ہورہا ہے کیونکہ لنک روڈ پر کام کرنے والے کنٹریکٹر اور بااثر شخصت کی ملی بگھت سے لنک روڈ گاوں کے ایک سائنڈ سے نکالا جا رہا ہے اور فرد واحد کے مفاد کو دیکھتے ہوئے سابقہ سروے کو نظر انداز کرکے اپنی ہی زمینوں کے گرد گھمایا جارہا ہے، جو علاقے کے عوام کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے۔ لنک روڈپورے گاوں کے فائدے کے لئے بننا تھا مگر ایسا نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رمنجی میں بننے والی لنک روڈ کا نوٹس لیتے ہوئے معائینہ کیا جائے اور سروے کے مطابق لنک روڈ کے کام کو آگے بڑھایا جائے تاکہ علاقے کے عوام کو فائدہ مل سکے بجائے فرد واحد کو۔۔۔