سیاست

نام نہاد پیکج میں‌ایف سی آر کی شقیں شامل کی گئی ہیں، فوری واپس نہ لیا گیا تو تحریک شروع کردیں گے، سلطان رئیس چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی

گلگت(رپورٹر) کالا قانون ایف سی آر کسی صورت قبول نہیں ہیں فوری طور پر اس کو واپس لیا جائے ۔ورنہ ایسی تحریک شروع کرینگے کہ حکومت کو ٹکنے نہیں دینگے حکمران ہوش کے ناخن لے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریفارمز کے نام پر اب گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوانوں کو مزید بے وقوف نہ بنایا جائے نام نہاد پیکیج کے اندر ہمیں حقوق دینے کے بجائے تمام ایف سی ار کے شقوں کو شامل کیا گیا ہے اور ہماری اواز دبانے کی کوشش کی گئی ہے ۔وفاقی حکومت فوری طور پر اس نئی نظام کو نافذ کرنے کے پہلے گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں لے ورنہ اب کسی صورت خاموش نہیں رہینگے انھوں نے کہا کہ 2018 پیکیج انسانی بنیادی و عالمی حقوق سمیت ائین پاکستان کا منافی ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے ۔اگر ہمیں حقوق دینا ہیں تو مکمل ائینی حقوق دیئے جائے اور ائین دیا جائے ہم کوئی فیکٹری کے ملازم نہیں ہے کہ ائے روز کوئی نہ کوئی پیکیج دے کر ہمیں نہ ٹرخایا جائے گلگت بلتستان کے عوام کو ائین چاہیئے جو ہمارے تمام بنیادی انسانی سیاسی اور تمام اختیارات کو تحفظ دے کر حقوق دیئے جائے ورنہ ایف سی ار طرز کے قوانین کو اب گلگت بلتستان کے عوام کسی صورت قبول نہیں کرینگے انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں بہت جلد اس حوالے سے ایسی تحریک شروع کرینگے جو اج تک کبھی بھی گلگت بلتستان میں شروع نہیں ہوئی ہو۔وزیراعلی اور وفاقی حکومت جی بی کے عوام کے تحفظات کو فوری طور پر دور کرے اور عوام کے امنگوں کے مطابق حقوق دے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button