سونیری بینک کے صارفین رُل گئے، ایک ماہ گزرنے کے باوجود رقم نکالنا یا منتقل کرنا ناممکن
غذر (بیورو رپورٹ ) گاہکوچ میں سونیری بنک صارفین کے لئے عزاب بن گیا باہر کے ممالک سے اپنے پیاروں کو ٹرانسفر کرائے گئے رقوم ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی نہیں ملے صارفین اپنی جمع شدہ رقوم نکالنے کے لئے بھی در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں مگر ان صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ اے ٹی ایم کا خراب ہونا روز کا معمول بن گیا ہے دور دراز کے علاقوں سے ماہ صیام میں خریدی کے لئے آنے والے صارفین بھی بنک سے کیش نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہوکر گھروں کو لوٹ جاتے ہیں مگر بنک کے حکام کو کوئی احساس تک نہیں جب ان سے اس کی وجہ پوچھا جائے تو بتایا جاتا ہے کہ سسٹم کو جدید کیا گیا ہے اس وجہ سے یہ مسلہ اتا ہے عوام گزشتہ ایک ماہ سے خوار ہوگئے ہیں مگر بنک کے زمہ دارن کو کوئی لگام دینے والا نہیں یہاں تک کی سرکاری ملازمین بھی کیش کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر بنک کے زمہ داران دفتروں میں ارام کر رہے ہیں اور غریب صارفین دن بھر بنک کے باہر اپنے ہی جمع شدہ رقم نکالنے سے قاصر ہیں دوسری طرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حقدار بھی دن بھر بنک کا چکر لگاتے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں بنک صارفین نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر سے اس حوالے سے فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے