عوامی مسائل

سکردو میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سکردو ( رجب علی قمر ) سکردو شہر جمعرات کے روز ہائے بجلی ہائے پانی سے گونجتا رہا جگہ جگہ احتجا ج سڑکیں بلاک ، عوام نے علمدار چوک ،کلفٹن پل ،حسینی چوک سمیت شہر کے مختلف ایریاز میں ٹائر جلا کر ٹریفک بند کردی آج شہر میں بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی عوامی ایکشن کمیٹی اور مرکزی انجمن تاجران نے احتجا ج کی کال دیدی ہے عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان اور مرکزی انجمن تاجران سکردو کی جانب سے آج یادگار شہدا پر عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگی سکردو شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والے احتجاجی مظاہرین نے صوبائی حکومت ،وزیر برقیات اور واپڈا ،محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ سکردو شہر اب مکمل لاوارث ہوچکی ہے پانی اور بجلی کی ترسیل مکمل نہ ہونے کے باعث شہری عذاب میں مبتلا ہے محکمہ برقیات اور واپڈا بجلی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں پانی نہ ملنے سے روزہ دار انسانی حقوق کی پامالی کا شکار ہوچکے ہیں مظاہرین نے وزیر برقیات سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بھی کردیا مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ سکردو شہر کے محکمہ برقیات اور واپڈا کرپشن کا مرکز بن چکا ہے آفیسران اور عملہ عوام کی خدمت کرنے کے بجائے کڑوڑوں روپے کے گھپلے میں ملوث ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں شہر میں گزشتہ دس ماہ سے بجلی کا نام و نشان نہیں لیکن کسی بھی حکومتی ذمہ دار کو خبر تک نہیں اور نہ ہی مقامی انتظامیہ کو معلوم ہے سکردو شہر کے حالات جان بوجھ کر خراب کررہے ہیں تمام تر ذمہ داری حکومت او ر ذمہ دار محکموں کے سربراہان پر عائد ہوگی۔س

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button