سیاست

پولیس تشدد کے خلاف گوپس اور پھنڈر میں پیر کو احتجاج ہوگا

غذر(رحمت ولی) عوام گوپس پھنڈر نے آرڈر2018ء اور گلگت میں پر امن دھرنے کے شرکا پر پولیس شیلنگ کے خلاف آج بروز پیر کواحتجاج کا اعلان کردیا۔احتجاج میں گوپس اور پھنڈر کے عوام کے علاوہ مقامی سیاسی پارٹیوں کے نمائندے اور کارکنان بھی شرکت کریں گے۔اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت کی طرف سے زبردستی آرڈر 2018ء کا نفاذ کیا جارہا ہے جس کے خاتمے تک عوام احتجاج کو جاری رکھیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button