تعلیم

روندو کے دس سے زائد اساتذہ سکردو میں ہیں، جبکہ مقامی دسکول ویران پڑے ہیں، روندو یوتھ فورم

سکردو (پ ر )روندویوتھ فورم کے صدر مشروف عالم ،جنرل سکریٹری زاہد حسین ،سکریٹری اطلاعات رضاقصیر اور سوشل میڈیا انچارج زاہد کریمی نے کہا ہے کہ سب ڈویژن روندو کے اساتذہ سکردو میں اور روندو کے سکول ویران پڑے ہیں روندو کے تقریباً دس اساتذہ کو سکردو کے مختلف سکولوں میں سفارش اور سیاسی اثر روسوخ پر ٹرانسفر کر کے روندو کے سکولوں کو ویران اور طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی ہے جس کہ ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں روندو میں تعلیمی نظام تباہ سفارش اور اقرباء پروری قابل قبول نہیں کئی اساتذہ عرض دراز سے ڈیوٹی سے غائب ہے اور محکمہ تعلیم کے حکام تنخواہ لینے کی حد تک محدود۔ روندو کا تعلیمی نظام پرانی حالت سے بھی بدترہو چکا ہے میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس وقت روندو کے دوجن سے زائد اساتذہ سکردوکے مختلف سکولوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں روندو کے اکثر سکول اساتذہ سے خالی ہیں جس کے باعث والدین اور طلبہ سخت زہنی اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں روندو میں 10 سے زائد سکولوں کے طلبہ کھلے اسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اور 50% سے زائد سکول دو کمروں پر مشتمل ہے روندو میں تعلیم کے نام پر مذاق ہو رہاہے جس کو کبھی برداشت نہیں کیا جاے گا وزیر اعلیٰ ،وزیر تعلیم ،چیف سکریٹری ،ڈائریکٹر ایجوکیشن جلد از جلد نوٹس لے ورگرنہ عید کے فورا تعیلم بچاو تحریک کا اغاز کیا جاے گا۔اگر اسی طرح سے عام عوام کے بچوں کا مستقبل سازش کے تحت تباہ کیا جا رہاہے۔اور اس سازش میں حکمران طبقہ اور اشرافیہ برابر کی شریک ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button