خبریں

استور سے تعلق رکھنے والے نائیک امتیازاحمد نیلم سیکٹر میں شہید ہوگئے

استور (سبخان سہیل) استور خطہ شمال گلگت بلتستان کے ضلع استور سے تعلق رکھنے والے 38 مونٹین اٹریلی میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے نائیک امتیاز احمد مظفر آباد نیلم سیکٹر کشمیر میں دوران ڈیوٹی گاڑی حادثے میں جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید امتیاز کے سوگواران میں ماں باپ بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں دو بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔

شہید کا تعلق ضلع استور کے بالائی گاوں کلولوٹ سے تھا۔شہید کی جسد خاکی کو آج ان کے آبائی گاوں کلولوٹ میںہزاروں  لوگوں کی آہوں اور سیسکیوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔

اس موقعے پر پاکستان آرمی کے چاک و چوبند داستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقعے پر پاکستان آرمی کے میجرعاصم نے کہا کہ نائیک امتیاز نے اپنی جان کی قربانی دے کر ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔ ہم شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں پاکستان آرمی شہید کے بچوں کی اور اس کی خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں انشاللہ ہم ان کی ہر ممکن مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں شہید ایک نیک اور پاکستان آرمی کے بہادر نائیک تھے ہم ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہید نائیک امتیاز احمد کی نماز جنازہ میں پاکستان آرمی کے میجرعاصیم  سمیت دیگر عسکری آفیسران و جوانوں نے شرکت کی جبکہ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل سمیت دیگر سیول آفیسران  سیاسی و سماجی رہنماوؑ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا میجر عاصم اور اسسٹنٹ کمشنر شیر افضل نے اس موقعے پر شہید امتیاز کے والد حکم علی کو شہید کی فوجی وردی اور کیپ سمیت دیگر سامان کے ساتھ پاکستان آرمی کا جھنڈا بھی پیش کیا ۔۔۔۔اس موقعے پر شہید کے والد حکم علی کا کہنا تھا مجھے اپنے بیٹے کی شہادات پر فخر ہے میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کی شہید کے درجات کو بلند کرے پاکستان آرمی کے لیے جب بھی ضرورت ہوگی وطن کی دفاع کے لیے ایسے ہزاروں امتیاز اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے کو تیار ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button