سیاحت

بابوسر روڑ سے برف ہٹالی گئی، برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہنوز لاحق

چلاس(بیورورپورٹ)تھک بابوسر کاغان روڈ ہر قسم کی گاڑیوں کیلئے کھول دی گئی،نیشنل ہائی وے آتھارٹی کے حکام نے ایک ماہ کے دو ماہ میں بھاری مشنری کا استعمال کرکے روڈ پر سے برف کو ہٹا دیا ہے ،اس اہم شاہراہ کے کھلنے کے بعد گلگت سے اسلام آباد تقریباں سو کلو میٹر مسافت کم ہوگی۔گزشتہ روز روڈ کھلتے ہی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ شروع کر دیا ہے ،بابوسر ٹاپ،لولوسر اور ہزارہ کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش بڑھنے لگا ہے ،ضلع دیامر کے حدود میں دو روز گزرنے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ نے روڈ پر مسافروں کی سیکورٹی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیا ہے ،جس کی وجہ سے سیاح اور مسافر سخت پریشان ہیں ۔مسافروں اور سیاحوں کا کہنہ ضلعی انتظامیہ دیامر کے ھدود میں بابوسر روڈ پر سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ مسافر اور سیاح محفوط اور پرامن طریقے سے سفر جاری رکھ سکیں ۔

دوسری طرف برف ہٹائے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مسافروں کو فی الحال بابوسر سڑک استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے پامیر ٹائمز کو بتایا ہے کہ سڑک پر برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے، اس لئے فی الحال یہ سڑک کچھ دن مزید ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button