خبریں
ضلعی انتظایہ شگر نے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا
شگر(عابدشگری) ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھے ستون ہے اورکسی بھی علاقے کی تعمیر وترقی میں مثبت صحافت کا کردار سب سے اہم ہے۔میڈیا کی وجہ سے علاقے کی مسائل اجاگر ہوتے ہیں اور انتظامیہ کی نظروں میں آجاتے ہیں۔مثبت صحافت کی ہم قدر کرتے ہیں۔شگر انتظامیہ ہمیشہ صحافت اور صحافیوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاؤن کریگا۔
شگر میں صحافیوں کی اعزاز میں دئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلتستان ایک پرامن اور ادب والی خطہ ہے۔ یہاں کے صحافی علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ علاقے کی مثبت امیج کو اجاگر کرنے اور مسائل کو مثبت انداز میں پیش کرنے پر ہم صحافیوں کے مشکور ہے اور ان کی خدمات کا قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہاں کے صحافیوں نے ہمیشہ علاقے کی مفاد میں مثبت صحافت کیا۔شگر انتظامیہ صحافیوں کی جانب سے مثبت اور تعمیری تنقید کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے شگر پریس کلب کیلئے فوری طور زمین الاٹ کرنے کا اعلان بھی کیا ۔
اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب سکردو کے صدر محمد حسین آزاد نے کہا کہ شگر ایک نوزائیدہ ضلع ہے اس کی بہتر تعمیر و ترقی میں شگر اور سکردو کے صحافی ہمیشہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کرینگے۔صحافی اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ہم ہمیشہ علاقے کی بہتری کیلئے کام کرنے والی ضلعی آفیسران کی حوصلہ افزائی کرینگے اور ان کیساتھ ہماری تعاؤن جاری رہے گا۔ انتظامیہ کو بھی صحافیوں کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہونا چاہئے۔ بلتستان کے صحافی کن حالات میں اس پیشے کو فرض اور مشن سمجھ کررہے ہیں۔ہمیں امید ہے شگر انتظامیہ ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرینگے۔