عوامی مسائل

یاسین: عید گاہ میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ منظور، دس کروڑ لاگت آئے گئی

یاسین (معراج علی عباسی) ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب کے درخواست پر سینٹ آف پاکستان کے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سفارش پرفیڈل سیکرٹری پی اینڈڈی نے یاسین طاوس میں اسماعیلی عیدہ گاہ میں پینے کی صاف پانی کے فراہمی کے منصوبے کے لیے 10کروڑ 20لاکھ کا خصوصی گرانٹ کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکشن جاری کیا ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفترطاوس یاسین میں صدر پی ٹی ائی ہمایون شاہ کے زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلا س میں منصوبے کی منظوری کے تفصیلات بیان کرتے ہوئے ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا کہ سینٹ کے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سفارش پر فیڈل سیکرٹری پی اینڈڈی نے اسماعیلی عیدگاہ طاوس یاسین میں پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لیے دس کروڑ بیس لاکھ جاری کرنے کا احکامات دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکشن جاری کیا ہے ۔ بہت جلد منصوبے پر کام کا اغاز کیا جائے گا۔ منصوبے کا فزبیلٹی پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا اس اہم منصوبے کی منظوری کے لیے ممبرآف سینٹ کریم خواجہ نے اہم کردار ادا کیا جس پر ہم سنیٹرکریم خواجہ کے مشکور ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسماعیلی عیدہ گاہ کے لیے پانی کی فراہمی میرا انتخابی منشور میں شامل ہے ۔ آج میں یاسین کے عوام اور خاص کر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئیں وعدئے ہم ایک ایک کرکے پورا کررہے ہیں ۔اس موقع پر راجہ جہانزیب نے اسماعیلی عیدہ گاہ کا دورہ بھی کیا عیدہ گاہ کے لیے پانی کی سکیم منظور ہونے پر عیدگاہ میں جاری تعمیراتی کام کرنے والے عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کیااور اسماعیلی عیدگاہ کے لیے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔عیدگاہ میں موجد لوگوں نے ممبرقانون ساز اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپ نے الیکشن کے دوران پانی کی فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا اس کوآج عملی جامہ پہنایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button