خبریں

ضلع نگر میں مختلف مساجد اور امام بارگاہوں‌میں‌مجالس منعقد، اعتکاف کا اہتمام

نگر ( اقبا ل راجوا) حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں آج ضلع نگر اور ہمسایہ ضلع ہنزہ میں مختلف مساجد و امامبار گاہوں میں مجالس کے بعد جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ مختلف مقامات پر مساجد و امام بارگاہوں میں اعتکاف میں رکھنے کا بھی بندوبست کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع نگر میں ایک درجن کے قریب مختلف مقامات سے جلوس بر آمدہوئے ۔ سٹی ایریاء نگر میں چھلت ،سونیکوٹ ،اکبر آباد اور سونیکوٹ سے جلوس بر آمد ہوئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے نماز ظہرین تک مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ دار الخیر الکاظمیں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئے ،مجالس کے اختتام پر نماز جماعت منعقد ہوئی اور علماء کرام نے عزاداروں سے خطاب کیا اور مولائے کائینات حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کئے ۔ انہوں نے کہا کہ قیامت تک دینا میں یہ مثال کسی بھی شخصیت کو نصیب نہ ہوگی کہ کعبے میں ولادت ہو اور مسجد میں شہادت نصیب ہو۔ جبکہ کے کے ایچ پر بھی چھوٹے دستوں میں مخٹلف علاقوں ،سکندر آباد،جعفر آباد،تھول اور غلمت سے بر آمد ہوئے اور نماز ظہرین تک مختلف مقامات پر اختتام پذیر ہو گئے ۔ رستے بھر میں عزاداروں کے ساتھ ضلعی پولس نگر کے جوان بھی رہے اور جلوسوں کی سیکورٹی کی نگرانی کی ۔ جبکہ ہنزہ میں بھی دو مختلف مقامات سے جلوس بر آمد ہو گئے جہا ں پولس کی بھاری نفری نے جلوس میں سیکورٹی کے فرائض انجام دئے ۔ جلوسوں کی وجہ سے شاہراہ قراقرم پر ٹریفک معمول سے کم ہونے کے ساتھ روانی بھی متاثر ہوئی ۔دوسری طرف ۲۱ ت ۲۳ رمضان المبارک کے درمیان اپنی عبادتوں اور حصول ثواب کی خاطر ضلع نگر میں تمامدیہوٹوں میں مختلف مساجد وامام بار گاہوں میں سینکڑوں کی تعداد مین لوگ اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button