عوامی مسائل

گریٹر واٹر سکیم سے حیدر آباد اور کریم آباد ہنزہ کو محروم کرنے کی سازش کا انکشاف

ہنزہ (اسلم شاہ ) ہنزہ گریٹر واٹر اسیکیم سے کریم آباد اور حیدر آباد کے عوام کو محروم کرنے کے لیے سیاسی بنیادوں پراصل سروے سے ہٹ کر نیا سروے کرانے کا انکشاف۔سازش میں کچھ نام نہاد سیاسی شخصیات اور محکمہ تعمیرات کے افسران ملوث۔اگر پروجیکٹ کے نقشے کو تبدیل کرکے ہمارے زمین سے نکلنے والا ہمارے پانی سے ہمیں محروم کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم پروجیکٹ کے پانی کو بند کردیں گے۔عمائدین حیدر آباد و کریم آباد۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ گریٹر واٹر اسکیم کی اصل سروے میں کچھ سازشی عناصر اور نام نہاد سیاسی شخصیات کی مداخلت اور محمکے کے افسران کی ملی بھگت سے مرکزی ہنزہ کے صاف پانی کے میگا پروجیکٹ ہنزہ کریٹر واٹر اسکیم سے ہنزہ کے مشہور سیاحتی علاقہ کریم آباد اور حیدر آباد کو محروم رکھنے کے لیے سازشی عناصر پروجیکٹ کے اصل نقشے کو تبدیل کرنے کے لیے محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کے ہمراہ مصروف عمل ہیں اگر اس منصوبے میں یہ سازشی ٹولہ کامیاب ہوتا ہے تو کریم آباد اور حیدر آباد کے عوام صاف پانی کے اس منصوبے سے محروم ہوجاینگے۔عمائدین علاقہ کا کہنا ہے کہ ہنزہ گریٹر واٹراسکیم کا پانی اور وہ علاقہ جہاں سے اسکیم کے لیے پانی مہیا ہوتا ہے کریم آباد او ر حیدر آباد کے عوام کی ملکیت ہے اور ہنزہ کے روایات اور قانون کے مطابق اس پانی کا ملکیت کا حقدار بھی کریم آباد اور حیدر آبادعوام کا عوام ہے، اگر سازشی عناصر اس منصوبے میں ہیر پھیر کریں گے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہونگے۔

یاد رہے کہ پچھلے حکومت نے ہنزہ میں پینے کے صاف پانی مہیا کرنے کے لیے اس اہم منصوبے کو شروع کیا تھا مگر عوامی نمائندوں کی عوامی مسائل سے غفلت کے باعث تاہم یہ منصوبہ مکمل نہ ہونے ساتھ ساتھ تنازعات کا شکار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button