صحت

ڈپٹی کمشنر غذر کی کوششوں سے بچی کے علاج کے لئے 12 لاکھ روپوں کا بندوبست ہوگیا

غذر (بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر غذر کی کوششیں رنگ لائیں۔ بیمار بچی کی علاج کے لئے بارہ لاکھ روپے مل گئے مزید ایسے افراد جو علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتے ان کے کیس بھی وزیر اعظم سیکرٹریٹ ارسال کر دیے گئے ہیں، اور ان کے علاج کے لئے بھی معاوضہ مل جائے گا.

تفصیلات کے مطابق، مہرین سلیمان نامی بچی کافی عرصے سے بیمار تھی اور والدین علاج کے لئے پیسے نہ ہونے پر سخت پریشان تھے۔ ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے اس حوالے سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو باقاعدہ لیٹر لکھا اور امداد کی درخواست کی، جس پر وزیر اعظم نے منظوری دی۔

رقم ملنے پر بچی کی والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ رقم نہ ہونے سے انھیں بچی کی علاج کے لئے سخت پریشان تھے بہت جلد ہماری بچی صحتیاب ہوگی۔

انھوں نے رقم دلانے پر ڈپٹی کمشنر غذر کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری طرف مزید مریضوں کے علاج کے لئے بھی کیس وزیر اعظم سیکرٹریٹ ارسال کر دیا گیا ہے اور بہت جلد ان کو بھی رقم کی منظوری مل جائیگی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button