خبریں
ہنزہ میںیوم القدس پر فلسطینیوںکی حمایت میںریلی کا انعقاد
ہنزہ (بیورورپورٹ ) ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ۔ جمعتہ الوداع کا ریلی بمقام جامع مسجد علی آباد سے شروع ہوکر الکریم بیکری تک نکالی گئی جہاں پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ موسیٰ کریمی امام جمعہ والجماعت مسجد علی علی آباد نے کہاکہ دُنیا کے کسی بھی کونے میں کوئی مسلمان پر ظلم ہورہا ہے تو اُس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا شرعی فریضہ ہے ۔ جبکہ فلسطینی عوام پر ڈھائے گئے مظالم سے آپ لوگ بخوبی آگاہ ہیں ۔ عالمی دہشت گرد امریکہ و اسرائیل کی جانب سے یروشیلم میں اسرائیلی دارالحکومت قائم کرنے اور اس کی راہ ہموار کرنے کیلئے نہتے فلسطینی مردوں، عورتوں اور معصوم بچوں کو آتشی اسلحوں سے خاک و خون میں غلطاں کیا جارہا ہیں ۔جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا ہم یوم القدس مناتے رہیں گے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کے عالمی شہرت یافتہ فرمان ،، یوم القدس یوم اسلام ہے ،، اس دن کو طاغوتی اور اسلام دشمن عناصر کے خلاف بھرپور انداز سے مناؤ، ، کے مطابق ہم عمل پیرا ہیں ۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ و اسرائیل اور دیگر اسلام دشمن طاغوتی طاقتوں کے خلاف فلک شگاف نعروں کے زریعے بھرپور احتجاج کیاگیا ۔ جمعتہ الوداع کے ریلی و جلسے کے بعد قرار داد پیش کیا گیا ۔