خبریں

پاکستان میں‌تبدیلی رونما ہوچکی، ہمیں‌بھی ملک سنوارنے میں‌اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے، آغا راحت حسین الحسینی

گلگت(سٹاف رپورٹر) مرحوم سید حسین اکبر رضوی کے برسی مرکزی امام بارگاہ سید آباد پھکر نگر میں منعقد ہوئی ۔ جس میں علاقہ بھر کے علمائے کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔برسی سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ و الجماعت جامع امامیہ مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہاکہ پاکستان کے اندر ایک تبدیلی رونما ہوچکی ہے ۔ہمیں بھی پاکستان کو سنوانے کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے ۔ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے لسانی ،قومی ،علاقائی اور مذہبی تقسیم بندیوں سے نکل کر ایک قوم بنے کی اشد ضروت ہے ۔ایک ہوکر ہی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج ہم ایک صالح اور ایماندار عالم دین کے ایصال ثواب کی مجلس میں اکھٹے ہیں مرحوم نے اپنی ساری زندگی تبلیغ دین میں گزاری ۔مرحوم کا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا ایسے عالم صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ہے۔ ان سے قبل برسی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد عباس وزیری نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی کام ہے اگر اس میں اخلاص نہیں تو وہ سب ناکام ہوجاتا ہے ہر کام کرنے کے لیے خلوص ہونا چاہیے۔ مرحوم سید حسین اکبر رضوی نے خلوص کے ساتھ پورے نگر میں تبلیغ دین مبین کی اس وجہ سے آج وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور اس کی یاد منانے جمع ہوے ہیں۔ مرحوم کی دینی خدمات اور اس کی اخلاق سنہرے حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے ۔برسی سے دیگر مقررین شیخ محمد تقی، شیخ اجلال حسین اور شیخ عباس علی نے بھی خطاب کئے اور مرحوم کے خدمات کو زبردست الفاظ میں سہراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button