خبریں

توقیر فاونڈیشن اور ایکٹیو سیٹیزن شپ پروگرام کے اشتراک سے نادار بچوں میں عید کے حوالے سے مختلف اشیاء اور کپڑے تقسیم کی جائینگی

گلگت (پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈین سوشل سائنسز اینڈیمیو نیٹیزپروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس فیکلٹی آف ایجوکیشن کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں پروفیسر محمد رمضان نے تعلیمی اداروں میں کمیونٹی سروسزکے فروغ اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے مسائل کے حل اور ان کی عزت نفس بحال کرنے کیلئے اجتماعی لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے عملی اقدامات اٹھانے کیلئے ایک فلاحی تنظیم توقیرفاونڈیشن کی بنیاد رکھنے کے حوالے سے شرکاء محفل کو اعتماد میں لیا جس کے تحت مختلف سماج سدھار منصوبے شروع کئے جائیں گے اور ارباب اختیار کو معاشرتی مسائل کے حل کیلئے راغب کیا جائیگا اورگلگت بلتستان کے مجبور طبقات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس منصوبے شروع کئے جائینگے ۔ ڈاکٹر محمد رمضان نے اس موقع پر مزید کہا کہ بہ حیثیت قوم کے معمار ہم پر یہ فرض بھی عائد ہوتا ہے کہ ہم معاشرتی مسائل کے حل کیلئے حکومت اور دیگر خدمت خلق کیلئے بر سر پیکار اداروں کے دست و بازو بنیں بلکہ معاشرتی مسائل کیلئے حل کیلئے مربوط طریقہ کار وضع کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اس سلسلے میں توقیر فاونڈیشن ابتدائی طور پر بروز پیر 11جون کو ایکٹیو سیٹیزن شپ پروگرام کے اشتراک سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کے نادار بچوں اور دیگر ضروتمندوں میں عید کے حوالے سے مختلف اشیاء اور کپڑے تقسیم کی جائینگی۔ توقیر فاونڈیشن کی سرگرمیوں کے حوالے سے ابتدائی اجلاس میں یونیورسٹی کے اساتذہ محمد الیاس، جاوید اقبال، محمد اطہر، آصف ثناء اللہ، شاہ زمان اور شمس الرحمن پارس قریشی نے شرکت کی اور اس فلاحی فاونڈیشن کے قیام کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے اس کے اغراض و مقاصد کے حصول کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button