تعلیم

شگر میں‌ مقابلہ حفظ و قرات کا انعقاد

شگر(عابدشگری)شگر میں پہلی بار تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے قراں کے قارئین کا مقابلہ حفظ و قرات کا انعقاد۔ محبین القرآن الکریم کے شرکت سے ایک کامیاب ترین مقابلہ حفظ وحسن قرات القرآن الکریم چیئرمین محمدی پبلک سکول اینڈ صدر یونین طلبہ پاکستان ان کویت شیخ محمد نثار امیر کی زیر نگرانی میں محمدی پبلک سکول متلو وزیر پور میں منعقد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے محبین القرآن الکریم نے شرکت کی علماء کرام نے قرآن مجید کی شان میں مختصر بیانات بھی دی عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی مختلف قاری کرام سے استماع تلاوت قرآن پاک سے لطف اندوز بھی ہوا۔ تمام پوزیشن حاصل کرنے والے خوش قسمت حضرت میں کیش انعام بدست شیخ مہدی علی جوہری تقسیم کیا گیا۔ علماء کرام نے تقسیم انعام کی تقریب میں اس بات کو واضح کیا کہ امت مسلمہ کی اتحاد واتفاق امن امان کی واحد راستہ قرآن مجید ہے۔ شرکاء نے اس مبارک مہینے میں اس مبارک پروگرام کو رکھنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر شیخ محمد نثار امیر شگری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس بات کی خواہش ظاہر کیا کہ ائندہ سالوں میں یہ پروگرام ضلع شگر کی سطح پر کیا جائے۔ آخر میں امت مسلمہ کی حفاظت کے لیے دعا کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button