عوامی مسائل

اقبال ٹاون کونوداس گلگت کی سڑکیں‌کھنڈرات کا مںظر پیش کر رہی ہیں

گلگت (بیورو چیف) گلگت شہر کی سب سے بڑی رہائشی آبادی اقبال ٹاؤن کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رھی ھیں علاقے کے عوام نے وزیر اعلی اور چیف سکریٹری سے سڑکوں کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے عمائدین علاقہ ندیم خان، محمد عیسیٰ ،منور حسین اور عبدالرحمان سمیت دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقبال ٹاؤن کے مختلف محلہ جات جن میں مجاھد کالونی،مسلم کالونی، مرکز کالونی،سرکاری کالونی،چھموگڑھ کالونی،نگر کالونی قابل ذکر ہیں کی مرکزی اور رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھیں جس کی وجہ علاقے کے عوام اور سرکاری ملازمین اور آفسران کو شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے عدالتی حدود میں بھی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ھیں رابطہ سڑکیں بھی کھنڈرات میں تبدیل ھونے سے جگہ جگہ سیوریج کا پانی کھڑا ھو جاتا ھے جس سے راہ گیروں بلخصوص خواتین،بچوں اور ضعیف العمر افراد کو دشوار کا سامنا کرنا پڑتا ھے۔

انہوں نے کہا کہ اقبال ٹاؤن کے عوام نے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائی اب یہاں کے عوام منتخب نمائندے اور حکومت سے پر امید ھے کہ سڑکوں کی مرمت پر توجہ دی جائے گی علاقے کے عوام موجود حکومت کے علاقے کے لیے شروع کئے گئے منصوبوں پر خوش ھیں اور اب سڑکوں کی مرمت کے لیے بھی منصوبہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ اس حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ ھوسکے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button