اموات

معروف صحافی صفدر علی صفدر کی زوجہ انتقال کر گئی، مرحومہ کینسر کی مہلک بیماری میں‌مبتلا تھی

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گلگت بلتستان کے معروف صحافی و کالم نگا ر اور کمیونیکیشن آفسرہلال احمرگلگت بلتستان صفدر علی صفدر کی اہلیہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی ۔مرحومہ کینسرکی مہلک بیماری میں مبتلاہونے کے باعث گزشتہ دو مہینوں سے آغاخان ہسپتال کراچی میں زیرعلاج تھی ۔مرحومہ کو ان کے آبائی گاوں تھوئی یاسین میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحومہ کی نماز جنازہ میں یاسین بھرسے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔غم کے اس صبرآزماموقع پر غذر کی صحافی برادری نے صفدر علی صفدر اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button