سیاحت

ضلع غذر کے بالائی علاقوں‌میں‌ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے ڈیرے ڈال دیے

غذر(محبت حسین )غذر کے بالائی علاقے پھنڈر، لنگر اور برست میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے ڈیرے ڈال دئیے، روزانہ سینکڑوں سیاح وادی پھنڈر کا رخ کررہے ہیں ۔تاہم سیاح سہولیات کی فقدان کا رونا رو رہے ہیں۔ علاقے میں آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس خوبصورت وادی میں آنے کے لیے خستہ حال سڑکیں لوگوں کی راہ میں رکاوٹ ہے۔مقامی حکومت سیاحوں کو سڑکوں کے علاوہ انٹرنیٹ ، رہائش و دیگر سہولیات فراہم کرے تو وادی پھنڈر سیاحوں کا مسکان بن جائے گا جس سے نہ صرف محکمہ سیاحت کو فائدہ ہوگا بلکہ مقامی لوگ بھی فائد ہ حاصل کر سکیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button