نوجوان

ہنزہ : منشیات سے انکار میراتھن ریس کا انعقاد

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) جی بی پرائیڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع ہنزہ میں منشیات کے خلاف شعور آگاہی کیلئے بعنوان ، ، منشیات سے انکار میراتھن ریس ،، کا انعقاد کیا گیا ۔ اس میراتھن دوڑ میں ضلع بھر کے 42افراد نے شرکت کی ۔میراتھن ریس کریم آباد چوک سے سونیری بینک علی آباد تقریباسات کلو میٹر فاصلے پر محیط تھا ۔ میرا تھن ریس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔میراتھن دوڈ میں شامل افراد کی حفاظت کے لئے پولیس نفری سمیت 1122کی موبائل بھی شامل تھی ۔ جی بی پرائیڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے انعامات میں ،سپورٹس سائیکل ، کمپیوٹر سیٹ اور ٹیبلٹ شامل تھا ۔

میراتھن ریس میں پہلا پوزیشن مجاہد حسین ،دوسرا پوزیشن سہیل اور تیسرا پوزیشن نوشاد نے حاصل کیا ۔

تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے جی بی پرائیڈ کے سی او محترمہ غزالہ یاسمین نے کہا کہ میراتھن ریس منعقد کروانے کابنیادی مقصد نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنا ہے ۔ کیونکہ یوتھ ہمارے مستقبل ہے ہماری کوشش ہوگی کہ اس طرح کے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرکے منشیات کے خلاف نوجوان نسل میں شعور آگاہی دینا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ ہمارا منشور ہی پڑھا لکھا ،صحت مند اور محب وطن گلگت بلتستان پاکستان ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ پورے گلگت بلتستان بالخصوص ہنزہ میں اس طرح کی مثبت سرگر میوں کا انعقاد ہر سال کیا جائے گا ۔تاکہ معاشرہ مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوسکیں ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے ہم کوشش کرینگے کہ فزیکل ایجوکیشن کے زریعے یوتھ کے مستقبل برائٹ ہو سکیں ۔ اُنہوں نے پروگرام میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آپ لوگوں کے شرکت سے پروگرام بہتر انداز میں کامیاب ہوا۔ تقریب میں پوزیشن لینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا پروگرام میں سٹی تھانہ علی آباد کے ایس ایچ او فداحسین جعفری ،جہانگر حسین صدر فٹ بال ایسوسی ایشن گلگت بلتستان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button