چترال (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے اتوارکے روزمرغی فروشوں کے ساتھ ایک ہنگامی جلاس میں کہاکہ پو لٹری ایسو سی ایشن کی من مانیاں چترالی عوام کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔وہ چترالی عوام اورضلعی انتظامیہ کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس موقع پرتجاریونین کے صدرشبیراحمدخان اورمقامی مرغی فروشوں نے اے سی دروش کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولٹری فارم مالکان نے ہزارگرام مرغی کی بجائے 8سوگرام فروخت کرناشروع کردیاہے ۔اے سی دروش بروقت کارروائی کرکے کم وزن والی مرغیاں نیلام کرکے عوام کودھوکہ دہی سے بچایاہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ہزارگرام سے کم وزق مرغیاں چترال لانے پرپابندی عائد کیاجائے ۔اورپولٹری فارم مالکان کومناسب ریٹ پرمرغیوں کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔
اسسٹنٹ کمشنر چترال نے کہاکہ احتجاجی ہڑتال کرنے پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کااے سی دفترچترال اجلاس بلایاجائے۔ ان کے مسائل سننے کے بعد عوام مسائل کومددنظررکھتے ہوئے مناسب فیصلہ کریں گے مگربلیک میل کبھی بھی برداشت نہیں کریں ۔انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو مرغی کی مناسب قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں۔، کہ وہ مرغی کی قیمت میں کمی لانے اور بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کے لئے فوری کوششیں کریں گے اور جلد از جلدمرغیوں کی قیمتوں میں کمی اورفراہمی کو یقینی بنائیں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو مناسب قیمت پر مرغی و دستیابی اورفروخت کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ فورڈپولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مربو ط اقدامات کریں گے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مرغی کی قیمتیں مناسب مقرر کی جائیں گی اور ان قیمتوں کو نافذ کر نے کے لئے انتظامیہ کے افسران قانونی کارروائی کریں گے،جو دکاندار سرکاری قیمتوں کے علاوہ اضافی قیمت پر مرغی فروخت کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ چترال اوردروش میں کوئی بھی ناشگوارواقعہ پیش آئے پو لٹری ایسو سی ایشن کے خلاف سخت کارروئی کی جائے۔
اس موقع پرہوٹل مالکان بھی موجودتھے محکمہ فورڈ کے ذمہ دارافسراوں کوہدایت کی کہ ہوٹل مالکان سے ساتھ بیٹھ کرمناسب نرخنامہ جاری کریں جس سے عوام کوبھی فائدہ ہوسکیں۔