الخدمت فاونڈیشن پرنس کریم آغا خان کے دورے کے دوران عوام کو خاطر خواہ سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریگا، صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان

گلگت (پریس ریلیز) صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ انکا دورہ گلگت بلتستان میں پائیدار تعمیر و ترقی کے ساتھ امن کے فروغ اور سیاسی ومذہبی ہم آہنگی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، چونکہ ہز ہائنس قومی و عالمی سطح پر ایک سماجی شخصیت کے طور پر متعارف ہیں اس دورے کے دوران الخدمت ایک سماجی ادارہ ہونے کے ناطے عوام کو خاطر خواہ سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریگا۔ ریجنل کونسل کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہنزہ اور غذر میں الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے ایمبولینس سروس مہیا کی جائیگی، اور اگر ضرورت محسوس کی گئی تو میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔

آپ کی رائے

comments