خبریں
شگر ریسکیو 1122 سے ہنوز محروم
شگر( عابدشگری)ضلع شگر کے عوام ریسکیو 1122 کے ادارے کے حصول سے محروم ۔ضلع شگر میں جہاں دوسرے محکمے دھیرے دھیرے اپنے دفاتر کھول رہے ہیں تو دوسری طرف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے امدادی ادارے ریسکیو 1122 کے قیام سے تاحال محروم ہے کچھ ماہ پہلے سکریٹری داخلہ نے اپنے دورہ شگر میں اس ادارے کے قیام کا وعدہ کیا تھا تاہم مو صولہ اطلاعات کے مطابق محکمہ ریسکیو 1122 کی طرف سے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں ریسکیو 1122 کے قیام کے لئے پی سی ون حکام بالا تک پہنچائی تھی لیکن ضلع شگر کے لئے جو پی سی ون منظوری کے لئے بجھوائی تھی وہ مسترد کر دی گئی ہے۔ اس خبر کے آتے ہی عوامی حلقے میں شدید تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے کیونکہ سال 2018 میں ضلع شگر میں آگ لگنے، سیلاب اور برفانی تودے گرنے کے بہت سارے واقعات رونما ہوئے جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔شگر سے منتخب نمائندے کی طرف سے سوشل میڈیاء پر اپنے اگلے سال کی اے ڈی پی کی تفصیلات شیئر کی گئی تھی اس لسٹ میں بھی ایسے کسی امدادی ادراے کے قیام کا کوئی تذکرہ نہیں تھا واضح رہے ضلع شگر سے منتخب نمائندہ جناب عمران ندیم صاحب ریسکیو 1122گلگت بلتستان کے ایمرجنسی کونسل کے ممبر بھی ہیں تاہم شاید انھوں نے ریسکیو1122 کے ضلع شگر میں قیام کے بارے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ اس سلسلے میں عوامی نمائندوں اور حکومتی اداروں کی طرف سے کو شش کی ضرورت ہے تاکہ ضلع شگر میں ریسکیو 1122کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔