چترال (نامہ نگار)گذشتہ روزپی پی پی کے نامزاداُمیدواربرائے قومی اسمبلی این اے ون چترال سے سلیم خان اورپی کے ون سے حاجی غلام محمدکے یوسی ارندواورشیشی کوہ کے دورے کے موقع پرجماعت اسلامی کے رکن کسان کونسلروی سی شیشی کوہ صلاح الدین اورارندوسے مسلم لیگ (ن)ذاہداللہ ارندواپنے برادری سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا۔ اس موقع پرسلیم خان اورحاجی غلام محمدنے انہیں پی پی پی کے کیپ اورہارپہناکرخوش آمدید۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزداُمیدوارسلیم خان اورحاجی غلا محمدنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا یہ مشن آج بھی پی پی پی جاری رکھے ہوئے ہے چنانچہ بے سہارا اور غریب خاندانوں کو ہماری حکومت نہ ہونے کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد فراہم کی جارہی ہے۔ یہ اعزاز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو حاصل ہے کہ اس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں بے سہارا اور غریب خاندانوں کو ایک خاص پروگرام کے تحت مالی امداد فراہم کرکے انہیں زندہ رہنے کا حوصلہ بخشا ہے۔انہوں نے آنے والے الیکشن میں پی پی پی چترال کے دونوں نشستوں سے کامیاب ہوکرپسمائدہ علاقوں کی تمام مسائل کرنے کی ترجیحی بنیادوں پرکوشش کریں گے۔اس موقع پرعلاقے کے عمائدین اورپارٹی جیالوں نے پی پی پی کوبھاری اکثیرت سے کامیاب کرنے کی عہدکی۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
یاسین :وزیراعلیٰ کے ہاتھوں پاور ہاوس کے افتتاح کے بعد سے 24گھنٹوں پر مشتمل غیراعلانیہ لوشیڈنگ شروع، محمد ایوب شاہ
اکتوبر 23, 2017
بلدیاتی انتخابات منعقد کرنے پر غور شروع، اسمبلی الیکشن میں شکست کھانے والے بھی میدان میں کودنے کے لئے تیار
اکتوبر 12, 2017
یہ بھی پڑھیں
Close