گلگت غذر روڑ کی مرمت کے لئے ہونے والا ٹینڈر پھر سے منسوخ، راجہ جہانزیب برہم
یاسین (معراج علی عباسی ) ممبرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلگت غذر روڑ کی مرمت کے لیے ہونے والے ٹینڈر کوحسب سابق ایک مرتبہ پھر منسوخ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت غذر روڑ مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی روڑ پر سفر کرنا ناممکن ہوچکا ہے ۔ ن لیگ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت روڑ کی مرمت کے لیے تاریخ پر تاریخ دیکر غذر کے عوام سے مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے کابدلہ لیں رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلگت غذر روڑ کی تعمیرکے لیے سنجیدہ نہیں ہے وزیراعلیٰ گلگت غذر روڑکو کبھی سی پیک اور کبھی وزیراعلیٰ سپیشل سیکم کے تحت تعمیرکرنے کا اعلان کرتا ہے مگرعملی طور کام کرانے کے لیے تیارنہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے جانب سے گلگت غذاور گوپس یاسین روڑ کی تعمیرکے لیے گزشتہ تین سالوں سے سیاسی اعلانات ہو رہے ہیں اور محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کے جانب سے روڑ کی ٹینڈرکے لیے تاریخ پے تاریخ دینے کا سلسلہ بھی تین سالوں سے جاری ہے ۔ صوبائی حکومت کے ہدایت پر گلگت غذرروڑ کی تعمیرکے لیے ہونے والے ٹینڈر کو محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان نے ایک مرتبہ پھرمنسوخ کرکے ثابت کیا ہے کہ ن لیگ کے صوبائی حکومت اور خاص کر لیکی وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن غذر کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے ۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے غذر کے عوام کے ساتھ اپنی سیاسی منافرت پر مبنی پالیسی ترک نہ کی تو عوام غذر کو مجبورا اپنے حقوق کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑے گاجس کے نتایج سنگین ہونگے انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ے کہ غذرگلگت اور گوپس یاسین روڑ کی مرمت کے لیے اپناکردارادا کرئے ۔