صحت

چلاس ہسپتال میں‌ داخل نادار مریضوں کو تمام ادویات مفت ملنے لگیں

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سوشل سرویز میڈیکل سینٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں ایڈمیٹ غریب لاچار اور بے بس مریضوں کے لئے مسیحا بن گیا۔دیامر کے مضافات سے ہسپتال آنے والے مریضوں کو تمام ادویات مفت فراہم کرنے لگے۔مریضوں کا کہنا ہے سوشل ویلفئر کی جانب سے مفت دوائیاں روزانہ کی بنیاد پر مل رہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں کافی سہولت ہوئی ہے اور ہماری پریشانیوں میں کمی ہوئی ہے۔مریضوں کا مزید کہنا  ہے کہ ڈاکٹرز علاج کی بہتری کے لئے مہنگا دام کے دوائی لکھ رہے ہیں جو اسے خرید کر لانے میں کافی مشکلات کا سامنا تھا ۔جملہ عوام کی جانب سے مفت دوائیاں روزانہ کی بنیاد پر فراہم کرنے پر شوشل ویلفئر ٹیم کا خیر مقدم کیا گیا۔جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس کی جانب سے پراسٹامول ٹیبلیٹ تک مریضوں کو میسر نہیں۔ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں مریضوں کا آئے روز رش بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے فنڈز کی مد میں ملنی والے رقم ناکافی ہے۔شوشل ویلفئر سروسز کی بدولت روزانہ کی بنیاد پر تیس پینتیس مریض مستفید ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا  کہ شوشل ویلفئر سرویز کی جانب سے ملنی والی مفت دوائیاں غریب عوام کے لئے کسی مسیحا کم نہیں۔جس کی وجہ سے سینکڑوں مریض دعائیں دیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے زکوات کی مد میں ملنی والی رقم اسی بنیاد پر اگر غریبیوں میں تقسیم کیا جائے تو وہ ناکافی ہے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے استدعا کی ہے کہ پرچیس آف ہائیر کی مد کم از کم پچاس لاکھ روپے کا فنڈز رکھا جائے تاکہ دیامر کے غریب مریض اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button