خبریں

ایکسین بی اینڈ آر ہنزہ رات کے اندھیرے میں‌ ٹھیکوں کی بندر بانٹ‌کر رہا ہے، ارمان علی شاہ صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن

ہنزہ (بیوررپورٹ)کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ضلع ہنزہ کے صدروسیاسی رہنماء امان علی شاہ نے کہا ہے کہ ایکسین بی اینڈ آر ہنزہ ڈویژن کو لگام دیا جائے ،موصوف آئے دن اپنے بد معاشی اور ہتک آمیز رویعے سے باز نہ آیاتو شدید احتجاج کرینگے ۔اتوار کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسیئن شیر عباس نے ایک اپنانیا قانون بنا یا ہوا ہے ،دفتر سے دن بھر غائب رہتے ہیں اور رات کے ایک اور 2بچے دفتر کھولتے ہیں اورا سی دورام اپنے رشتہ داروں غنڈوکے ذریعے ٹھیکوں کی بند بانٹ کررہے ہیں اور رات کے اندھیرے میں ہنزہ کے ترقیاتی کاموں کا خرید و فروخت ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے اس ایکسیئن نے ہنزہ میں قدم رکھا ہے ایک بھی کام کا ٹینڈر قانون کے مطابق نہیں ہوا ہے ۔10سیکیموں کا اگر اخبارات میں اشتہار دیا جاتا ہے تو ان میں سے ایک یا دو کاٹینڈر ہوتا ہے اور باقی سارے ملتوی کی جاتی ہیں اور بعد ازاں اپنے من پسند افراد کو وہیں ٹینڈرز بانٹے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں عوامی منتخب نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے ہر محکمہ میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور بالخصوص محکمہ پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا آماجگاہ بنا ہوا ہے ۔یہ ہنزہ کے ڈیڈھ لاکھ عوام کے ساتھ مذاق ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے عوام کی تحزیب اور شرافت سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائے ،ہنزہ کے عوام ایک باشعور اور باغیر لوگ ہیں اگر مزید ظلم کیا جائے گا تو لاوا پھٹ جائے گا اور پورے گلگت بلتستان کو لے ڈوبے گا ۔امان علی شاہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، گورنر گلگت بلتستان ، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سیکریٹری ورکس سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا س ایکسئین کا فوری طور پر تبادلہ کر کے اس کے دور میں جتنے بھی ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر ز ہوئے ہیں ان کا دوبارہ صاف اور شفاف انداز میں ٹینڈر کروایا جائے بہ صورت دیگر عوام کو لے کر بین اقوامی شاہراہ قراقرم پر دھرنہ دینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button