خبریںسیاست

مسلم لیگ ن کے سینئر صوبائی نائب صدر نے ساتھیوں سمیت بغاوت کر لی، تحریک انصاف میں‌شامل

گلگت (فرمان کریم) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کو بڑاجھٹکا۔سینئر صوبائی صدر فدا حسین،انیس الرحمن ،محمد عالمگیر سمیت دیگر رہنماؤں کے علاؤہ ق لیگ کے محمد اسماعیل،سماجی و سیاسی شخصیت محمد وکیل اور حاجی فرید آللہ نے صوبائی حکومت کی کار کردیگی کو انتہائی مایوس کن اور وزیر اعلیٰ کو کرپشن کا بے تاج بادشاہ قرار دیکر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا منگل کے روز عالمگیر ہاؤس بسیں میں منعقدہ حصوصی تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ اور صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوے کہا کہ حکومت علاقے کے عوام کی بہتری اور تعمیر وترقی کے لیے عملی اقدامات کرنے کے بجائے لوٹ کھسوٹ پر مصروف رہی جبکہ غریب عوام مسائل کو لیکر در در کی ٹھوکریں کھانے پر ہیں ایسے میں اس جماعت میں مزید رہنا ضمیر نے گوا را نہیں کیا جس پر آج ہم پاکستان مسلم لیگ سے اپنی وابستگی کو ختم کر کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان ہی واحد شخصیت ہیں جو غریب عوام کی بات کرتے ہیں اور ملک کی حقیقی تعمیر وترقی کے لیے مخلص ہیں ایسے میں ان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہم سب کا فرض ہے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ جہا ن زیب صوبائی جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان سمیت دیگر رہنماؤں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے پا پارٹی میں شامل ہونے والے شخصیات کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں خوش آ مدید کہا اور بتایا کہ ملک بھر کی طرح پاکستان تحریک انصاف مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button