خبریں

چھ جولائی کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب

گلگت (ابو ضرار) گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس 6 جولائی کو ھوگا اسمبلی سیکریٹریٹ زرائع نے بتایا کہ اسمبلی ممبران کی ریکوزیشن پر سپیکر حاجی فدا ناشاد نے اجلاس کے انعقاد کےلئے سمری گورنر کو ارسال کردی گورنر نے اجلاس چھہ جولائی کو طلب کرلیا ہے مقررہ تاریخ کو صبح دس بجے اجلاس سپیکر فدا محمد ناشاد کی زیر صدارت ھوگا.

یاد رہے کہ اسمبلی اجلاس میں حکومتی بینچ پر ارکان کی حاضری کم رہتی ھے صوبائی وزراء کی اکثریت اجلاس میں شرکت نھیں کرتی جس کی وجہ سے ایوان میں کارروائی شدید متاثر ہوجاتی ہے۔

 حکومت گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے اطلاق اور بعد ازاں سپریم اپیلیٹ کورٹ کے حکم پر معطلی کے بعد یہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی پہلی نشست ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button