سیاست

نواز شریف، مریم اور صفدر کے خلاف فیصلہ نامنظور، چلاس میں‌متوالوں‌کا احتجاج

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) احتساب عدالت کے خلاف مسلم لیگ ن دیامر کے صدر عبدالوحید کی قیادت میں ڈی سی چوک چلاس میں سخت احتجاج کیا گیا ٹائر جلائے گئے اور عدالتی فیصلہ نا منظور کے نعرے لگائے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن دیامر عبدالوحید ، صدر ایم وائی او ن دیامر محمد ریاض ، سیکرٹری اطلاعات شریف شاہ ، عطیع اللہ بیگ ، سید رحمت شاہ و دیگر نے کہا کہ اتنا ظلم کرنا چاہئے جتنا برداشت کرنے کی صلاحیت ہو میاں محمد نوازشریف ایک تحریک کا نام ہے جیسے اس طرح کے فیصلوں سے دبایا نہیں جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اس روایات کو دفن کرنے کی کوشش جا رہی ہے جو ہمیں قبول نہیں انہوں نے کہا کہ ہم نوازشریف کے ایک کال پہ اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا ظلم کے ضابطے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button